Advertisement

افغانستان میں بس میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہیرات میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرحاد نے بتایا کہ ہیرات شہر میں منی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فوجی ترجمان محمد حنیف ریزائی نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح طالبان کے ایک گروپ نے شمالی صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں قوزی بوائے کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

 واضح رہے کہ طالبان نے عیدالاضحی پرامن طریقے سے منانے کے لیے 3 روز تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version