Advertisement

مادر ملت کے احسانات کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، شہبازشریف

مادر ملت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مادر ملت کے احسانات کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت کا شمار تحریک پاکستان کی قدرآور شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ پیرانہ سالی کے باوجود مادر ملت نے قائداعظم محمد علی جناح کاہر دم خیال رکھا جبکہ انہوں نے ماں، بہن اور بیٹی کے طورپر تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

 قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں خواتین کو منظم و متحرک کرنے میں محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات انمٹ ہیں ، مادر ملت نے قیام پاکستان، تکمیل پاکستان اور تعمیر پاکستان کے تینوں مراحل میں تاریخی کردار ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان کے لئے بھیوہ مثالی اور قدرآور شخصیت کے طورپر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اللہ تعالی مادر ملت کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ آمین

Advertisement

محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 یاد رہے کہ آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج پورے قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی تحریک میں عملی طور اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کے مشن پر اُن کے ساتھ رہیں۔

بانی پاکستان کی ہمشیرہ نے قیام پاکستان کی تحریک میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ مسلمان خواتین میں تحریک ازادی کی شمع روشن کرنے کا سہرا انھی کے سر ہے۔

فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔

مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے
کوئی پولیس یا فوج میں جاتا ہے تو اپنی مرضی سے جاتا ہے، محسن نقوی
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
Next Article
Exit mobile version