کراچی، 2020 کے سب سے بڑے اور مہنگے جانور کی انٹری

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رواں سال عید الضحی کا سب سے بڑا اور مہنگا جانورعوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
شہرِ قائد میں سپرہائی وے پر سجنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رواں سال کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین جانور آ گیا ہے۔
مویشی منڈی میں سال 2020 کا سب سے مہنگا جانور آچکا ہے جس کا نام ‘بادل’ ہے، اس بیل کا وزن 1 ٹن سے زائد ہے۔
بادل کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ دودھ، مکھن اور اصلی گھی بھی کھاتا ہے، تاہم قربانی کی غرض سے منڈی میں لائے گئے بیل کی قیمت 1 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔
بڑی تعداد میں شہریوں نے بادل نامی اس بیل کو دیکھنے کے لیے منڈی کا رخ کیا جبکہ اس کی قیمت جان کر حیران ہی رہ گئے۔
شوقین خریدار نے بادل نامی جانور کی 85 لاکھ روپے کی آفر کر دی ہے، تاہم اس کا مالک کم قیمت پر اسے فروخت کے لیے تیار نہیں۔
واضح رہے کہ پہلی بار منڈی میں اتنا مہنگا جانور فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

