Advertisement

شادی ہال ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

شادی ہال ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر شادی ہال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مطالبات پر نظر ثانی نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے۔ ملک بھر کے پریس کلب میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے تاحال شادی ہال ایسوسی ایشن کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ان کے مطالبات پر نظرثانی سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں 6 جولائی کی پریس کانفرنس میں شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر خالد ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے شادی ہالز ریسٹو رینٹس کو اتنی مشکل میں کیوں ڈالا؟، شادی ہالز اور ریسٹو رینٹس میں تمام ایس او پیز موجود ہیں، شادی ہالز میں ہر کوئی صاف ستھرا ہوکر جاتا ہے، ہمارے برتن فرنیچر سب کچھ صاف ہوتا ہے، اگر حکومت نے ہمیں کام کی اجازت نہ دی اور ایسے کیا تو 3 سال تک کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version