Advertisement

شادی ہال کب کھلیں گے ؟ فیصلہ ہو گیا

hall

صوبا ئی وزیر سندھ کا شادی ہال کھولنے سے متعلق کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے دی جانے والی گائیڈ لائن کے تحت فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو شادی ہال مالکان کی تکالیف کا پوری طرح اندازہ ہے، ملک کے موجودہ حالات میں تمام شعبہ جات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تاہم انسانی زندگیوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے دی جانے والی گائیڈ لائن کے تحت فیصلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہائوس کراچی میں شادی ہال مالکان سے ملاقات کے دوران کیا جس میں کمشنر کراچی، افتخار شلوانی، سیکرٹری اطلاعات سندھ اسلم غوری اور شادی ہال مالکان تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔

شادی ہال مالکان نے وزیر بلدیات سندھ سے اپنے تحفظات و موجودہ کورونا کرائسز میں کاروبار کی بندش کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو موجودہ کاروباری اور معاشی صورت حال کا پوری طرح ادراک ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تاجر برادری کے لئے خصوصی ریلیف اقدامات کئے جارہے ہیں، تاہم انسانی جانوں پر کوئی رسک نہیں لے سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version