وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحی کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےدیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بات بھی متوقع ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

