پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا

پاکستان کے مستقل مندوب نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کراچی میں چین کے قونصلیٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث تھا۔ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگرد گروپوں کی معاونت کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں۔
بھارتی ریاستی دہشتگردی سے پاکستانی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے، رواں سال فروری میں نئی دلی کے مسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہیں، بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا کے انتہا پسند نظریے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دبایا جا رہا ہے۔
منیر اکرم نے بتایاکہ بھارتی اقدامات کے باعث بھارت میں 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگی خطرات سے دوچارہے، شہریت کے قانون میں تبدیلی سے لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جانے کا خطرہ ہے۔ بھارتی مسلمانوں پر بھارت میں کورونا پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت کی جانب سے شدید شور مچایا گیا اور بھارتی مستقل مندوب نے سفارتی آداب کا بھی پاس نہ رکھا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News