Advertisement

’ارطغرل‘کا خاص سپاہی آیا صوفیہ پہنچ گیا

ترکی کی قدیم مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد گزشتہ روز نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی گئی جس میں ترک صدر سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے بھی چند اداکاروں نےبھی آیا صوفیہ میں 86 سال بعد ہونے والے روح پرور جماعت میں شرکت کی۔

دیرلیش ارطغرل میں مرکزی کردار ارطغرل کے خاص سپاہی کا کردار ادا کرنے والے عبدالرحمان ’جلال‘ نے بھی آیا صوفیہ میں با جماعت نماز ادا کی اور مسجد کا دورہ کیا ۔

ترک اداکار جلال نے آیا صوفیہ مسجد میں لی گئیں دلکش تصاویر اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا گیا ۔

Advertisement

 ارطغرل غازی کے سیزن 3 اور 4 میں اصلیحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی گُلسم علی نے بھی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کا دورہ کیا۔

گُلسم علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔

گزشتہ روز آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے ناصرف مسجد کے اندر بلکہ باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version