Advertisement

زائد آمدن اثاثہ جات کیس،شہباز شریف کےضمانتی مچلکوں پر دستخط

shahbaz sharif

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیے۔

 عدالت نے شہباز شریف کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہوا تھا تاہم جب کہ کورونا پازیٹو ہونے پر شہباز شریف ضمانتی مچلکوں پر دستخط نہیں کر سکے تھے۔

لاہورہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Advertisement

3جون کو عدالت نے نیب کو 17 جون تک شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا تھا تاہم 11 جون کو صدر مسلم لیگ (ن) میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں۔

بعدازاں 17جون کو ایک اور درخواست پر عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی تھی اور ضمانتی مچلکوں پر بھی 29 جون کو دستخط کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version