وبا کے دوران بنیادی ضروریات پر خرچے بڑھے ہیں ، سروے

حالیہ جاری سروے رپورٹ کے مطابق وبا کے دوران بنیادی ضروریات پر خرچ میں اضافہ ہوا ہے ۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق حکومت کی جانب سے کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے لاک ڈاؤن باعث عوام کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔
سروے کے مطابق عوام کا سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گيا جبکہ دواؤں اور گھریلو صفائی کے سامان پر 32، 32 فیصد خرچ بڑھا۔
گیلپ کے مطابق ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق لانڈری کے خرچ میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ذاتی نگہداشت کے خرچ میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement