Advertisement

نجی بینک میں بارش کا پانی بھرگیا،عملہ میزوں پر چڑھ گیا،ویڈیو وائرل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 شہر ِقائد میں تیز بارش کے باعث متعدد علاقے ڈوب گئے ، سڑکیں اور  گلیاں ندی اورتلابوں کا منظر  پیش کر رہی ہیں ۔

 تیز بارش کے باعث  نارتھ ناظم آباد،اورنگی ٹاون،بفرذون،ناگن چورنگی،کے ڈی اے چورنگی، اورنگی ٹاؤن  ی پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا  ہے ۔

  پانی کے باعث ریسکیو اداروں نے شہریوں کی مدد کیلئے کشتیاں چلادیں، ریسکیو اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن  میں مدرسے کی بچیوں کو کشتی پر ریسکیو کیا۔

دوسری جانب  شہر میں تیز بارش کے باعث واٹر پمپ کے قریب نجی بینک میں بارش کا پانی بھرگیا جس کے بعد بینک کا عملہ میزوں پر چڑھ  گیا ۔

Advertisement

ادھر تیز بارش اور نکاسی کا انتظام  نہ ہونے کی وجہ سے  پاپوش نگراورحبیب بینک سائٹ کو ملانےوالا نالا مکمل طورپربھر گیا جس کے بعد نالے کا پانی ملحقہ علاقوں کے گھروں میں داخل ہوگیا  ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسلادھاربارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو  پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر  بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

 مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 550 سے زائد فیڈر متاثر ہونے سے شہر کے 80 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 گزشتہ روز بارش کےدوران کرنٹ لگنےکے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version