Advertisement

ن لیگ کا مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا  ہے جس میں مشیر خزانہ، تجارت اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر کو خط میں کہا گیا ہےکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مشیر آئین کےتحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری یاجوائنٹ وینچرکے تحت چلانےکی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس وقت دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری بحران میں ہے ایسےمیں روزویلٹ پرفیصلہ کیوں کیا گیا؟

مسلم لیگ ن کا کہناتھا کہ اسد قیصر بطور اسپیکر آئین کےمحافظ ہیں اور اس سلسلے میں وہ نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کی عمل داری کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version