Advertisement

وزیراعلی سندھ نے مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دے دی

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عوام بلاوجہ مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلی کوچوں میں جانوروں کی منڈیوں کی روک تھام کی جائے اور مویشی منڈیوں میں موبائل ٹیم سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں۔

 مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران عوام سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کی قربانی کے لیے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی میں جانور ذبح کیے جائیں گے تو بیماریاں پھیلیں گی۔

Advertisement

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مویشی منڈی کے لیے ایس او پیز حکومت جاری کرے گی، منڈی منتظمین کو پابند کیا جائے گا کہ ایس او پیز پر عمل کرائیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران قربانی کے لیے یونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کے فیصلے سمیت کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ٹیسٹ زیادہ کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version