Advertisement

وزیراعظم کے مشیران اور معاونین ِخصوصی اربوں اور کروڑوں کے مالک

مشیر

گزشتہ روز کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد 1 ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے  جبکہ ان کی اہلیہ 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

 عبدالرزاق داؤد کی ساڑھے 3 کروڑ کی زرعی اراضی ہے اور انہوں نے 4 کروڑ 15 لاکھ اہلیہ کے نام پر جائیداد ظاہر کی ہے۔

مشیر تجارت نے شیئرز کی مد میں 52 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ نے شیئرز کی مد میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی ظاہر کی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے 2 کروڑ 93 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ خرید رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ  انہوں نے 27 کروڑ جبکہ ان کی اہلیہ نے 13 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے اور مشیر تجارت کی اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا بھی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے  مشیر ڈاکٹر عشرت حسین 1 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں اس  کےعلاوہ عشرت حسین امریکا میں 3 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بھی اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں، وہ 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

مشیرخزانہ کے پاس 2 کروڑ کی زرعی اراضی ہے جبکہ  دبئی میں ان کی اہلیہ کے نام پر 13 کروڑ کا گھر ظاہر کیا گیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے 13 کروڑ 50 لاکھ کا بینک بیلنس ظاہر کیا ہے۔ ان کے پاس 50 لاکھ مالیت کی گاڑی اور 20 لاکھ کے زیورات بھی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے معاون خصوصی شہزاد اکبر، ندیم افضل چن، علی نواز ، شہزاد سید قاسم اور  شہزاد ارباب کے اثاثے بھی ظاہر کر دیے ہیں۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے 10 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے جبکہ معاون خصوصی ندیم افضل چن ایک کروڑ 21 لاکھ کے مالک ہیں ۔

Advertisement

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان وراثتی طور پر حاصل کی گئی ساڑھے 16 کروڑ روپےکے جائیداد کے مالک ہیں اس کے  علاوہ  بابراعوان کی اسپین میں1  کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہ کاروبار میں 47 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہے۔

بابراعوان 1 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی 6 گاڑیاں، 20 لاکھ روپے کے زیورات بھی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس 18 لاکھ روپے کے زرعی آلات، 3 لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ اور 5 کروڑ سے زائد نقد رقم ہے۔

معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان 4 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ معاون خصوصی شہزاد ارباب کے اثاثوں کی مالیت 12 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

شہزاد سید قاسم کے دبئی میں 3 گھروں کی مالیت 2کروڑ درہم سے زائد ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق شہزاد سید قاسم کی امریکا میں پراپرٹی کی قیمت 8 لاکھ 65 ہزار ڈالر  ہے، امریکا میں بینک اکاؤنٹس میں 21 لاکھ ڈالر اور دبئی کے بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ درہم موجود ہیں۔  اس کے علاوہ ان کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں 4 کروڑ 63 لاکھ روپے ہیں۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے بھی اثاثے ظاہر کر دیے ہیں۔ انہوں نے اہلیہ کے نام پر 50 لاکھ کی سرمایہ کاری شئیرز کی مد میں کر رکھی ہے۔

Advertisement

ملک امین اسلم کی اہلیہ کے نام پر 92 لاکھ روپے کی 3 گاڑیاں ہیں، وہ ایک لاکھ کے زرعی آلات، ڈیڑھ لاکھ روپے کے فرنیچر کے بھی مالک ہیں۔

 انہوں نے 1 کروڑ47 لاکھ روپے کا بینک بیلنس بھی اثاثہ جات میں ظاہر کیا جبکہ اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی، یہی نہیں وہ وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے بھی مالک ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version