اجمل وزیرکیخلاف تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ محکمہ انفارمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں اجمل وزیر کی جانب سے اسٹیرنگ کمیٹی کے رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے، سابق مشیر نے کمیٹی ممبر نہ ہونے کے باوجود دونوں اجلاس میں مشترکہ صدارت کی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اجمل وزیر کے دستخط میٹنگ منٹس پر بھی موجود ہیں، جبکہ اشتہار حکومتی طریقہ کار کے تحت دیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانون اور پالیسی کےتحت ایجنسی کو اشتہار دیا گیا اور ایجنسی کو اشتہار دینے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا جبکہ اشتہار حاصل کرنے کے لیے 7 ایجنسیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

