Advertisement

چین میں ایک اورخطرناک بیماری پھوٹ پڑی

طاعون

دنیا ابھی کورونا کے وار سے ہی نہیں سنبھل پارہی کہ اب چین سے یہ خبر آئی ہے کہ ایک شخص میں بیبونک (گلٹی دار طاعون) کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے اندرون منگولیا میں ایک چرواہے میں بیبونک یا گلٹی دار طاعون کی تصدیق اس وقت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اندرون منگولیا کے شہر بایان نور کے ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ ایک چرواہے میں طاعون کی اس قسم کی تصدیق اتوار کے روز ہوئی، جبکہ اسپتال میں زیرعلاج اس مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

شہری حکومت کا کہنا ہے کہ طاعون کی روک تھام کے اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے جن کا نفاذ سال کے آخر تک رہے گا۔

حکام کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا ہوا ہے، جبکہ لوگوں کو متاثرہ جانوروں بالخصوص مارموت کے شکار، ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے یا کھانے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے جبکہ لوگوں سے کسی بیمار یا مردہ چوہے کے بارے میں رپورٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

Advertisement

مذکورہ بیماری کو قرون وسطیٰ میں سیاہ موت کا نام دیا گیا تھا، جو Yersinia pestis bacterium کا نتیجہ ہوتا ہے اور پسو کے ذریعے چوہوں میں منتقل ہوکر انسانوں تک پہنچ جاتا ہے۔

تاہم گلٹی دار طاعون علاج نہ کروانے والے 30 سے 60 فیصد کیسز میں جان لیوا ثابت ہوتا ہے جبکہ آغاز میں ہی اینٹی بائیوٹیکس سے اس کا علاج ممکن ہے۔

واضح رہے ماضی میں (1300 کے بعد) سیاہ موت کے نتیجے میں یورپ میں 5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version