Advertisement

شیخوپورہ کے قریب ٹرین کو حادثہ،19 سکھ یاتری ہلاک

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس  شیخوپورہ  کے قریب حادثے کا شکا ہوگئی ، مسافروں سے بھری ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 19 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے قریب  بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ، سکھ یاتری زیارت کے لئے سچا سودا گوردارہ جا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں سے بھری ویگن تیزر فتار  ٹرین کی زد میں آگئی،ٹرین ویگن کو دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے حادثے میں  19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویگن میں سکھ یاتری سوار تھے اور یاتری روڈ پر ریلوے کراسنگ پر گاڑی  شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس اور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version