Advertisement

اپریل سےاسکول کھولنے کیلیے ایس او پیز دے چکے ہیں،اے پی پی ایس ایف

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن(اے پی پی ایس ایف) کاشف مرزا نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کیلیے اپریل سے ایس او پیز دے چکے ہیں۔

صدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن  کاشف مرزا نے کہا کہ تعلیمی ادارے زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں اس لیے ہم سینی ٹائزر کےعلاوہ مستحق طالب علموں کو ماسک بھی دیں گے۔

کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ بریک اور اسمبلی کے اوقات ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ ہم نے تین شفٹیں شروع کرنے کی بھی بات کی ہے۔

 گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Advertisement

کورونا وائرس کے باعث 3 ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ اس دوران میٹرک اور انٹر سمیت او اور اے لیولز کے سالانہ امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version