Advertisement

طالبان نے کابل انتظامیہ کے مزید 37 اہلکار رہا کردیئے

طالبان

طالبان کی جانب سے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کابل انتظامیہ کے مزید اہلکار رہا کردئیے گئے۔

غیر ملکی  خبررساں  ادارے  کے  مطابق قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔

Advertisement

سہیل  شاہین نے بتایا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیے جنہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیئے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد بعد بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔

واضح  رہے کہ گزشتہ دنوں افغان حکومت کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ ان کی جانب سے 4 ہزار سے زائد طالبان کو رہا کیا جاچکا ہے تاہم طالبان کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے 600 قیدیوں کو ان پر قائم جنگی نوعیت کے مقدمات کی وجہ سے رہا نہیں کیا جاسکتا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version