Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ، بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست نمٹادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کی درخواست نمٹاتےہوئے ریمارکس دیئے کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، عدالت اس کام میں مداخلت نہیں کرے گی، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کی بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر سماعت کی ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے چند ماہ سے بند ہیں، اسکولز مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

پرائیویٹ اسکولز مالکان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پیرا اتھارٹی کو درخواست دی مگر اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، عدالت مداخلت نہیں کرے گی، منتخب حکومت عوام کو جوابدہ ہے، حالات دیکھ کر وہی فیصلہ کرے گی۔

اس موقع پر عدالت میں درخواست گزار کے وکیل سےسوال کیا گیا کہ آپ کی نمائندہ باڈی کون ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ انفرادی طور پرنہیں بلکہ ایسوسی ایشن کے ذریعے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں،یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت اس معاملے پر توجہ نہ دے رہی ہو۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ صرف اسکولز مالکان کا ہی نہیں بلکہ بچوں کا بھی حرج ہو رہا ہے، یہ کہنا کہ درست نہیں ہے کہ یہ معاملہ حکومت کے مدنظر نہیں ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version