Advertisement

آرڈیننس سے متعلق سازشی تھیوری نہ بنائی جائے

فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ آرڈیننس سے متعلق سازشی تھیوری نہ بنائی جائے، بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی سزا معاف نہیں کی ، نہ سزا ختم کی گئی نہ سہولت دی گئی ۔

قومی اسمبلی میں کلبھوشن معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ  کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کے حوالے سے کچھ حقائق ایوان میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس لایا گیا ہے،این آر او وہ ہوتا ہے جو پرویزمشرف نے دیا اورسزائیں ختم کردیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ آرڈیننس لانے کے لیے اپوزیشن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی اسلیے حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آرڈیننس سے متعلق بتایا کیوں نہیں گیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی اپنے ادوار میں آرڈیننس لاتی رہی ہیں۔ آرڈیننس لانے کے لیے اپوزیشن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس آرڈیننس سےکلبھوشن کی سزا ختم نہیں ہوئی ہے، اگر کلبھوشن کی سزا ختم کی گئی ہوتی تو آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کرتا۔

Advertisement

فروغ نسیم کا مزید کہناتھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس لایا گیا، ہمیں عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کا احترام کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version