نادیہ خان کی بچوں کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر وائرل

پاکستان کی مقبول ترین میزبان اور مایہ ناز اداکارہ نادیہ خان نے پہلی مرتبہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک فیملی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے تینوں بچے یعنی بیٹی اور دو بیٹے،علیزے، اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکیان مو جو د ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ خان نے لکھا کہ میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کیان کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک فیملی تصویر آپ سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔
نادیہ خان نے اپنے بچوں کی بھرپور زندگی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی ما شاء اللہ کہیں اور میرے بچوں کی لمبی عُمر اور صحت مند زندگی کے لیے دُعا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News