Advertisement

احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکی پر حکومت جوابدہ ہے

قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کی  بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکی پر حکومت جوابدہ ہے، حکومت جواب دے کہ احسان اللہ احسان کو کس نے باہر جانے دیا، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سنجیدگی سے جلد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نےاسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اے پی سی کے ایجنڈے پر لانے کی بات کی تھی لیکن شہباز شریف کی طبیعت آڑے آرہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی پیچھے ہٹیں، مل کر ایوان کے اندر سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فاشزم کا اصول ہے کہ زندہ رہنے کے لیے پراپیگنڈہ کیا جائے، دراصل چینی، آٹا اور پیٹرول بحران کے مافیاز عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، جو ناکامی ہوتی ہے اسے اپنے خلاف سازش قرار دے کر خود کو بری الزمہ کرلیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version