Advertisement

شامی مہاجرین کیلئے امداد کی قرار داد روس اور چین نے ویٹو کردی

روس اور چین کی جانب سے  مشترکہ طورپر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شام کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کو مزید ایک سال کیلئے امداد فراہم کرنے کی قراردار واپس لے لی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کیلئے  امداد فراہم کرنے کی قراردار پیش کی گئی جس میں یہ منظوری حاصل کرنا تھی کہ مزید ایک سال ان علاقوں میں امداد فراہم کی جائے جس پر چین اور روس نےقراردار کو ویٹو کردیا۔

قرار داد جرمنی اور بیلجئم کی جانب سے پیش کی گئی تھی، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی منظوری کے بعد شام کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کو امداد ترکی کے راستے فراہم کی جا رہی تھی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی اشد ضرورت ہے۔

شام میں جاری جنگ اور خانہ جنگی سے متاثرہ 36 لاکھ سے زائد افراد کو اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے، 2014میں ان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو انسانی خدمت کے تحت امداد فراہم کرنے کی منظوری سیکیورٹی کونسل نے دی تھی جو سہولت جمعہ کو ختم ہورہی ہے ۔

اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی فراہمی کے ادارے نےرواں سال جنوری سے اب تک امدادی سامان کے 8 ہزار 468 ٹرک ادلب کے پناہ گزینوں اور مہاجرین کو بھیجے ہیں جن میں سے صرف  1ٍ ہزار 613 ترکی کے راستے ادلب پہنچے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ شام میں 2011 سے خانہ جنگی چھڑی ہوئی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو کر دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version