Advertisement

سعودی وزارت حج وعمرہ نےحج پروٹوکول میں مزید شرائط شامل کردیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج پروٹوکول میں مزید شرائط کو شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج پروٹوکول میں مزید شرائط کو شامل کردیا جس میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل عازمین حج کو قرنطینہ کرنا ، حجاج کرام کو گروپوں میں تقسیم کرنا، ہر گروپ میں20 سے زیادہ افراد کا نہ ہونا، ہر گروپ کے لیے ایک گائیڈ مقرر کرنا جیسے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ تمام حجاج کرام اور انتظامی کارکنان کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرا رکھناشامل ہیں۔

شرائط میں حج پر49 سواریوں کی گنجائش والی 40 بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ان گاڑیوں میں 22 سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوں گے۔ حجاج کے ایک گروپ کے جو بس مختص ہوگی وہ آغاز سے حج کے اختتام تک ان کے ساتھ رہے گی، اس دوران گاڑی تبدیل نہیں کی جائے گی۔

طواف اور سعی کے دوران حجاج کرام کے چلنے  کیلئے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی،عازمین حج آپس میں 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔ عازمین حج کو جمرات میں کنکریاں مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں دی جائیں گی جبکہ حجاج کرام کو کھانا بھی پیک حالت میں ملے گا۔

واضح رہے کہ ہر عازمین حج کو منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے لیے 9 مربع میٹر کی جگہ فراہم کی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version