Advertisement

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران  5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ جب کہ کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔

Advertisement

کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version