اداکار سشانت سنگھ کونسی بیماری کا شکارتھے؟ راز فاش ہوگیا

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت نے جہاں بالی ووڈ فنکاروں سمیت ان کے چاہنے والوں کو اداس کردیا تو وہیں اس بات کو کوئی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں کہ اداکار نے خودکشی کی تھی اور ان کی موت پراسرار قرار دے دی گئی۔سشانت سنگھ کے مداح ان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے بے قرار ہیں۔
اداکار کی موت کے حوالے سے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ’سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی دو خطرناک بیماریوں پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر سے متاثر تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے اور لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل بھی ہندوجا ہسپتال میں زیرِ علاج تھے‘۔
باندرہ پولیس اس کیس کی 14 جون کے بعد سے ہی مسلسل تفتیش کررہی ہے اورتقریبا تین درجن لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔
تاہم کئی بولی وڈ فنکار اور سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ان کی خودکشی میں سازش کا اندیشہ مسلسل ظاہر کررہے ہیں ۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی والدہ بھی ڈپریشن سے متاثر تھیں اور یہ ان کی وراثتی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ابھی تک کسی کے ذریعہ کسی طرح کی بھی پیشہ ور سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔تاہم یہ کیس خودکشی کا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

