Advertisement

ایان علی کے نئے فوٹو شوٹ نے مچا دی دھوم ، کلپ وائرل

آیان

 منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی جو کہ آتے ہی چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی، ماڈل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اُن کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اُن کے کسی نئے پروجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے اپنے چاہنے والوں سے اُن کا حال احوال پوچھا اور پھر بتایا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پروجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے ایلبم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے ایلبم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

نامو ر خوبرو ماڈل وگلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ گانوں کے لیے وہ گذشتہ 5 سال سے محنت کر رہی ہیں جن سے اب اُن کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی ایان علی نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز میں واپسی کے حوالے سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں ایک کے بعد ایک 7 گانے ریلیز کر رہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version