Advertisement

ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر پابندی لگانے پر غور

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ پابندی کی زد میں مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک بھی آئے گی۔

خیال رہے کہ امریکا میں 2020 کے پہلے تین ماہ میں 315 ملین افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاون لوڈ کی تھی۔

امریکی قانون سازوں نےصارفین کی جانب سے  ٹک ٹاک کےاستعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی قوانین کے بارے میں پریشان ہیں جن کے تحت نجی کمپنیوں کو وہاں کی خفیہ ایجنسیوں کیساتھ تعاون کرنا پڑتا ہے۔

امریکی کی بحری فوج میں سرکاری موبائل فون رکھنے والے افسران کو ٹک ٹاک کے استعمال سےپہلے ہی روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

سائبرحملے کےخدشات پرفوجی افسران یا اہلکار جو حکومت کی جانب سے دیا گیا موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کو ویڈیو ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

امریکہ کی فوج کو خدشہ ہے کہ  ٹک ٹاک کی مالک کمپنی مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔ مذکورہ کمپنی کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کے اگرچہ فی الحال کوئی شواہد نہیں ہیں لیکن مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ یہ کمپنی چین کی حکومت کو فوجیوں کی ایسی معلومات فراہم کرے جو جاسوس بھرتی کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ برس امریکہ سے 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کمائی کی تھی اور یہ دنیا میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی تیسری بڑی ایپ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version