Advertisement

24گھنٹوں کے دوران 1155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

احتیاط

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10574 نمونے ٹیسٹ کیے گئےتھے جن میں سے 1155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 615302 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبے بھر میں اب تک 110068 کیسز سامنے ائے ہیں ، آج مزید 34 کورونا کے مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 1922 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 34070 مریض زیر علاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 33094 ہوم آئسولیشن میں ہیں اور 34 مریض مختلف آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں بھی 923 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج 375 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 105 مریض وینٹی لیٹرز پرموجود ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ آج مہلک وبا سے 3775 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 74076 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اندرون صوبہ شہید بینظیرآباد میں 53، خیرپور 49، گھوٹکی41 اور لاڑکانہ میں 40 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ سکھر 38، نوشہروفیروز 37، حیدرآباد 33 اور جیکب آباد میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے  ٹھٹھہ میں  21، بدین 19، سانگھڑ 18 اور قمبرمیں 17 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ شکارپور 16، جامشورو 15، دادو اور کشمور میں 14-14 نئے کیسز جبکہ میرپورخاص 13، سجاول 10، عمر کوٹ 5 اور ٹنڈو محمد خان میں ایک نا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 کراچی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں 417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی کراچی میں 120، ضلع جنوبی 104 اور ضلع وسطی میں 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملیر میں 59، کورنگی میں 45 اور ضلع غربی کراچی میں 25 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version