مریضوں میں کمی عوام کا بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے

وفا قی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریضوں میں کمی عوام کا بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کو رونا کیسز میں کمی کو ٹیسٹنگ میں کمی قرار دے رہے ہیں،مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے، احتیاط میں کمی کرنے سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔
AdvertisementSome saying cases are down only due to testing reduction. If positivity ratio was same as in mid june… 22% +, the 24,262 tests done yesterday would have resulted in 5,500 cases… Actual yesterday was 2,145.! Decline is primarily due to a nearly 60% reduction in positivity
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 16, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ یکم جون سے 15 جون تک اوسطاً 23 ہزار 403 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 5 ہزار 56 ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 22 ہزار 969 ٹیسٹ جن میں 3 ہزار 97 مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 23،403 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 22،969. جون 1 سے 15 اوسط کرونا کیس 5،056 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس 3،097. مریضوں میں کمی عوام کے بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے ، ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں. احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 16, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

