Advertisement

سندھ رینجرز کا کراچی سمیت 3جیلوں میں آپریشن

جیل

رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

سندھ  رینجرز کے مطابق جیلوں میں سرچ آپریشن حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔۔

سندھ رینجرزکے مطابق تینوں جیلوں کے تمام بیرکس اور سیلز کا بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے تفصیلی تلاشی لی گئی۔

رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران تینوں جیلوں سے ٹیلی ویژن، چاقو، قینچیاں، یوایس بی، میموری کارڈ، ایم پی5، لائٹرز، ناخن تراش اور ہیٹر برآمد کیے گئے۔

Advertisement

سندھ رینجرز کے  مطابق  سرچ آپریشن کے دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستے اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کیے گئے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی سندھ  رینجرز نے سینٹرل جیل کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں آپریشن کیا تھا ۔

رینجرز کے مطابق تلاشی کے دوران مختلف ممنوع اشیاء برآمدکی گئیں جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، اسٹیپلرز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور اسٹیبلایزر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version