حکومت کی کلبھوشن یادیو کیس کے لیے اپیل دائر

حکومت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ایک وکیل مقرر کرے جو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن کو فوجی عدالت سے سنائی جانے والی سزا کے فیصلے کے حوالے سے نظر ثانی اور فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی پیروی کرے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News