Advertisement

وینا ملک نے وزیراعظم کے دعوے کو درست قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم کے دعوے کو درست قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے تھے کہ یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہےلیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں  ملے تھے۔

وینا ملک نے عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہونے والا طبی سامان سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ وینا نے کہا کہ جو پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کے لیے بھی امریکا کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی ہوئی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یاد رہے کہ آج تک پاکستان کےاسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے، وہ بھی سابق صدر پرویز مشرف نے خریدے تھے۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے مزید کہا کہ میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے اسٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور  سیاست اور حالات حاضرہ پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version