Advertisement

ملک بھر آج میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان

rain

ملک بھر میں آج سے مون سون ہواؤں کے داخلے  کا امکان ہے جس کے بعد شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ سے داخل ہونا تھیں تاہم آج سے ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

کراچی، حیدر آباد، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دو دن بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

اسلام آباد اور مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔ کراچی، عمرکوٹ، سانگڑ، میر پور خاص اور حیدر آباد میں اتوار کی رات سے منگل کے دوران موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version