Advertisement

جناح اسپتال میں جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی

کراچی کے جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ اسپتال میں گزشتہ روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اور اسپتال میں جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ اسپتال میں گزشتہ روز سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اسپتال میں جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کررہے ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ رات سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے جناح اسپتال کی کالونی بھی متاثر ہے، اسپتال کے گائنی وارڈ سے متصل گریڈ اسٹیشن میں کوئی خرابی ہے جس کے بارے میں کے الیکٹرک کو شکایت درج کرادی گئی ہے، گزشتہ رات سے 6 سے زائد بار بجلی جاچکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جناح اسپتال میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے، جناح اسپتال میں آج آنے والے عارضی تعطل کو فوری بحال کیا گیا۔

ترجمان کے ای کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں اندرونی فالٹ کے باعث تعطل پیش آیا تھا، اندورنی فالٹ کا کے الیکٹرک سے تعلق نہیں ہے، جناح اسپتال میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version