Advertisement

کاغذی کارروائیوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کاغذی کارروائیوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی جبکہ اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر بھی یقین رکھتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کا تعین کرکے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دو برس میں متعدد اسپیشل اکنامک زون پر کام شروع کرچکی ہےاور بہت جلد بہاولپور میں اسپیشل اکنامک زون پر کا م شروع کررہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ، کارڈیالوجی اور جنرل اسپتال بنارہے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کا کوئی شہر، کوئی قصبہ ترقی اور خوشحالی سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version