انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب

انگلینڈ نے کپتان این مورگن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلے انگلینڈ کے اوپنرز نے قومی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔
تاہم ایسے میں کپتان این مورگن نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر سنچری پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کیلئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔
یاد رہے کہ جونی بیئرسٹو اور ٹام بینٹن نے ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا، اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ انگلینڈ جلد میچ کو ختم کردے گا۔
تاہم شاداب خان نے بولنگ کا آغاز کرتے ہی 66 کے مجموعے پر دونوں انگلش اوپنرز کو مسلسل دو گیندوں پر آؤٹ کرکے حریف ٹیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب کپتان این مورگن 66 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے تو اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 19 گیندوں پر 18 رنز درکار تھے۔
جبکہ این مورگن کے بعد ڈیوڈ ملان نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوائی۔
یاد رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ سیریز کا ایک میچ ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، حارث رؤف بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

