Advertisement

بے روزگار خواتین کرکٹرز کی مالی امداد کااعلان

امداد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوٹی آف کئیر پالیسی کے تحت خواتین کرکٹرز کے لیے 3 ماہ کے امدادی پیکج کا اعلان کیا  ہے  ۔

تفصیلات کےمطابق خواتین کرکٹرزکی مالی امداد کی یہ تجویز عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والے ویمنز ونگ نے پيش کی تھی، جسے چيرمين پی سی بی احسان مانی نے منظور کرلیا۔

اسکيم سے 25 خواتين کرکٹرز مستفید ہوں گی، جنہیں اگست سے اکتوبرتک ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملےگا۔ان  25 خواتين کرکٹرز کا اعلان کردہ اسکیم  کیلئے انتخاب اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کے بعدکیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے لیے اہلیت کا مقررہ معیار ڈوميسٹک سيزن 2019-20 کا حصہ ہونا، سيزن 2020-21 کے لیے کنٹريکٹ نہ ملنا اور فی الحال آمدن کا کوئی ذریعہ (نوکری، کنٹریکٹ یا کاروبار) نہ ہونا شامل ہے۔

اس سے  قبل پاکستان کرکٹ بورڈ جون ميں خواتين کرکٹرز کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان بھی کرچکا ہے۔ جس کے مطابق 9 سنٹرل کنٹريکٹ يافتہ اور اتنی ہی ایمرجنگ کھلاڑیوں کو دئیے گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حالیہ اعلان کے بعدفی الحال مجموعی طور پر 43 خواتین کرکٹرز کی امداد کررہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرپرسن ویمن ونگ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کوويڈ 19 کے باعث دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں،اس وبا سے ہماری خواتين کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہيں اور ان ميں سے کچھ تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفيل ہیں۔

Advertisement

عروج ممتاز نے کہا چونکہ خواتين کرکٹ آہستہ آہستہ فروغ پارہی ہے، لہٰذا یہ وقت کا تقاضہ تھا کہ پی سی بی اس اسکيم کے تحت نہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرتا بلکہ انہيں يہ یقین دلانا بھی ضروری تھا کہ بورڈ ان کی قدر کرتا ہے اور ان مشکل لمحات ميں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی اس سے قبل جون میں بھی ایسی ہی ایک اسکیم متعارف کرواچکا ہے، جس سے 161 اسٹيک ہولڈرز جن ميں سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز ،ميچ آفيشلز، اسکوررز اور کيوريٹرزمستفید ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version