چینی کے برتنوں سے بنا خوبصورت گھر

ویتنام سے تعلق رکھنے والے شخص نے 10 ہزار سے زائد چینی کے برتنوں سے اپنا گھر بہت خوبصورت انداز میں سجایا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنامی شخص نگوئن وین نامی شخص نے اپنی زندگی کے 25 سال اپنے گھر کو چینی کے برتنوں سے سجانے میں وقف کیے ہیں۔
نگوئن وین نے تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی سے بنے برتنوں سے اپنے گھر کو سجا رکھا ہے، چینی برتنوں اور نوادرات سے ان کی پسندیدگی کا آغاز 1986 سے ہوا تھا۔
نگوئن پیشہ کے اعتبار سے کارپنٹر تھے اور لوگوں کے گھروں میں جا کر کام کیا کرتے تھے تو اس دوران انہیں چینی برتنوں سے بنی خوبصورت پلیٹیں نظر آئیں۔
اس سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنے تمام تر پیسے چینی مٹی سے بنے خوبصورت برتنوں کو خریدنے میں لگا دیے۔
یہ چینی مٹی سے بنے برتن اپنے پڑوسیوں سمیت مختلف ممالک میں جا جا کر خریدتے ہیں اور پھر اسے اپنے گھر کی دیواروں پر سجاتے ہیں۔
ان کا گھر تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی کے برتن سے بنی پلیٹوں اور کٹوروں سے ڈھکا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

