Advertisement

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیا جارہا ہے تاہم اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، سکھر، بنوں سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر قربانی کے بعد آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

گزشتہ روز کی آلائشیں تاحال نہیں اٹھائی گئی ہیں جس کی وجہ سے گندگی اور آلائشوں کے ڈھیروں سے تعفن بھی اٹھنے لگا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

Advertisement

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا مگر قربانی کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ برساتی پانی میں بہہ گیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں عید کے پہلے روز 13 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئیں اور ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

اسلام آباد میں آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا کام روز کی بنیاد پر جاری ہے، عیدِ کے پہلے روز 54 ہزار آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version