ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ،اسلحہ دینے والے دونوں ملزمان پولیس ریمانڈ پر

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹرماہا کو اسلحہ دینے والے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کواسلحہ دینے والے دونوں افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو پولیس کو دونوں ملزمان کا 2 روزکا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ سعد کے نام پر تھا، جبکہ تابش نے ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ اور گولیاں فراہم کیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ خودکشی قرار دیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی نے اپنے دوست جنید کے تشدد سے تنگ آ کر خود کو مارا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرکے مطابق متوفیہ ماہاعلی کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی ملکیت تھی جو ماہا علی کے مانگنے پر تابش قریشی نے لے کر دی۔
پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ماہا علی نے نومبر 2018 ءمیں اپنی سابقہ رہائشی عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر کودنے کیلئے صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ناکام رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News