Advertisement

وزیر خارجہ، پرویز خٹک اور معید یوسف کا ایل او سی کا دورہ

ایل او سی کا دورہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

کنٹرول لائن کے دورے پر عسکری حکام نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایل او سی کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان جری سپوتوں کی جواں مردی اور بہادری پر فخر ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام میں کہا وزیردفاع اور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارڈر پر جارہے ہیں ، جس بلاجواز آئے دن بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا ہے پاک فوج سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

کنٹرول لائن  کے دورے کے بعد وزیر خارجہ مظفرآباد بھی جائیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version