پنجاب کے 3 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں کورونا کےنئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 12 مقامات سے 28 کورونا و کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد 19 ہزار 538 آبادی والے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے ۔
راولپنڈی کے بھی 3 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی کے 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔
کورونا کے مثبت کیسز پر گوجرانوالہ میں 2 مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا۔ جبکہ مذکورہ بالا علاقوں میں پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

