Advertisement

کے الیکٹرک نےپانی کی نکاسی کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا

کے الیکٹرک نے شہربھر میں پانی کی نکاسی کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لیے کمشنر کراچی کو خط بھیجا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کی جلد نکاسی کی گزارش کی ہے،مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے،پانی جمع ہونے والے 451مقامات کی نشاندہی  کی ہے ،جس کی فہرست کمشنر کراچی کو فراہم کردی ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی  کاتعطل ہے، سڑکوں پر پانی پولز سب اسٹیشن اور انفرا اسٹریکچر کو متاثر کرتا ہے۔

کے الیکٹرک نے کہا کہ سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version