Advertisement

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس رواں دواں

جلوس

ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کو نواسہ  رسولﷺ  کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہاہے۔

کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جبکہ جلوس سے قبل مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی فضائل اور مصائب اہلبیت بیان کریں گے۔

ختم مجلس نشترپارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کریں گے۔

مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کرسیل کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس و رینجرز بھی تعینات ہے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب روہڑی میں 500 سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیہ کا جلوس امام شاہ عراق سے برآمد ہوکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداران حسین شرکت کررہے ہیں۔

 کوئٹہ میں نویں محرم کو دوپہرڈیڑھ بجے ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزاء سے نکالا جائے گا جو قریبی شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ناصرالعزاء پہنچ کر اختتام ہوگا، اس دوران شرکا سینہ کوبی کریں گے جبکہ مجلس عزا منعقد کی جائیگی۔

بعدازاں ذوالجناح کو یوم عاشورہ کے جلوس میں شامل کرنے کے لیے مری آباد لے جایاجائے گا۔

نویں محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ایک ماتمی جلوس نکالا جائے گا  اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

   ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نویں محرم الحرام کا پہلا بڑا جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے روایتی راستوں میں رواں دواں ہے  ۔

جلوس کے راستوؔں پر سخت ترہں سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون سروس آج شام پانچ بجے سے سے بند ہوگی۔موبائل فون سروس 10محرم شام سات بجے بحال ہونا شروع ہو گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version