مردہ اپوزیشن سے کچھ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہاہے کہ مردہ اپوزیشن سے کچھ نہیں ہوگا ،جنہوں نے تحریک چلانی ہے وہ مردہ گھوڑے اور تھکے ہوئے ہیں۔
ریلوے ہیڈکوارٹرزلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اورحمزہ شہبازکا کیس گہرے پانیوں میں ہے،مریم نوازشہباشریف کی سیاست کیخلاف کام کررہی ہیں، مریم نوازنےجتنےپتھرمارےوہ شہبازشریف کی سیاست کولگے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ان کے گلے پڑسکتی ہے،محرم کےبعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا، مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کسی کی حکومت نہ رہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے،اپوزیشن کا انجن دھواں دے رہا ہے ،شہباز شریف تقریر کر سکتے ہیں تحریر لکھ کر نہیں دے سکتے۔
وزیر نے بتایا کہ ریلوے مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے کسی کو نہیں نکال رہے، شالیمار کے کرایوں میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ میں بظاہراختلافات ہیں مگر این آراوکی تلاش میں ہیں، دونوں جماعتیں این آر او مانگ رہی ہیں لیکن عمران خان کسی کو این آراو نہیں دے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

