کراچی میں بارش ، مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران لینڈ سلائڈنگ اور مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کےعلاقے جوہر موڑ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی میں 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ جمعرات کو 12 گھنٹے میں 223 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس سے پہلے 26 جولائی 1967 کو 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 211 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
رواں ماہ اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، 53 سال پہلے جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ کراچی میں 24گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بھی 12 گھنٹے میں ٹوٹ گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 26جولائی 1967 کو 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 211 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اورآج صرف 12 گھنٹے میں 223 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج پھر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News