چمن میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی

بلوچستان کےعلاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے چمن کےمال روڈ پر دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 315 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 10زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
رواں سال مارچ میں چمن میں موٹر سائیکل پرنصب بم دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News