Advertisement

روس کل دنیا کی پہلی کورونا ویکسین لانچ کرے گا

ویکسین

 روس نے کوروناکے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر کل اسے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 کورونا کی ویکسین کا دو ماہ تک انسانوں پرکلینکل تجربہ کیا گیا جس کے بہتر نتائج آنے پراب اسے مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے ۔

 روسی صدرکی صاحبزادی نے رضاکارانہ طور پر اس ویکیسن کے کلینیکل تجربے میں خود کو پیش کیا تھا جس کے بہتر نتائج سامنے آئے اور اب وہ صحت یاب ہوچکی ہیں ۔

روسی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement

  وزارت ِ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین ابتدائی مراحل میں طبی عملے ، اساتذہ اور دیگر فلاحی اداروں کو دستیاب ہو گی ۔

دوسری جانب فلپائن کے صدر رودریگو نے روس کی کورونا  کے علاج کے لیے بنائی گئی ویکسین خریدنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے۔

فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر پوری عوام کے سامنے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے خود کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روس کی فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی اور مین ملٹری کلینکل برڈنکل اسپتال کی 2 ٹیموں نے کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پہلا فیز مکمل کیا تھا۔

روسی حکام کا کہنا تھا کہ 10 یا 12 اگست تک ویکسین کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version